صنعاء:سعودی عرب کے جنوب میں حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام

صنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔میڈیارپورٹس ے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ خطرے کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کی جا رہے ہیں تا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعے کی شب بھی اعلان کیا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا۔اتحاد نے زور دیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔یاد رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی مملکت کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن