ملتان (ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے قدم چومتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔عمران عباس نے لکھا کہ میری جنت! میں جب تک زندہ ہوں آپ کے قدموں کو بوسہ دیتا رہوں گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر میں انھیں جھک کر والدہ کے قدم چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار نے لکھا کہ بے شک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جان میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔