ماں کا خیال رکھیں کیونکہ یہ دوبارہ نہیں ملتی ،صبور علی

May 10, 2021 | 13:53

ویب ڈیسک

اداکارہ صبور علی اپنی مرحوم والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ اپنی ماں کا خیال رکھیں کیونکہ ماں دوبارہ نہیں ملے گی۔اپنی والدہ کے لئے اداکارہ نے لکھا کہ میرے پاس آپ سے کہنے کے لئے بہت کچھ ہے،کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب آپ مجھے یاد نہیں آتیں،آپ کے یہاں نہ ہونے سے مجھے تکلیف ہوگی لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ماما آپ مجھے سنتی ہیں تو یہ جان لیں کہ میں جو کچھ بھی ہوں، آپ کی وجہ سے ہوں۔واضح رہے کہ صبور علی کی والدہ کا کینسر کے باعث2017 میں انتقال ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں