برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے،اس سے پہلے 40سال سے کم عمر خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھی، اب 40سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق نئی ہدایات ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں کلاٹ(خون کے لوتھڑے)بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں اور 40سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی محکمہ صحت نے 40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات جاری کر دیں
May 10, 2021 | 16:03