آرمی چیف اوربرطانوی چیف آف ڈیفنس کاباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصاً افغان امن عمل میں موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ اور دفاغی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر زیر بحث آئے۔ بری فوج کے سربراہ نے ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ دنیا ایک انتہائی قابل احترام دوست سے محروم ہوگئی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستاہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام خصوصاً امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن