معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے وہی فارمولا اپنائیں گے جو چینی مافیا کیخلاف اپنایا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، وزیراعظم نے پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یہاں بھی وہی فارمولہ لاگو کریں گے جو چینی مافیا کے خلاف کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی عید پر روایتی خوشیاں پھیکی پڑی ہیں، حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر آپ کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا ہے ،روزانہ قیمتی جانوں کا ضیاع کورونا کےمہلک ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے، پڑوسی ملک میں اس مہلک وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے ،عوام حکومتی روڈ میپ پر عمل کرے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔