وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملے کئے اور رمضان المبارک کے دوران ایسے حملے انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پرتشددواقعات میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں -انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے اور عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
May 10, 2021 | 22:09