لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جمیعت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی صدر سید محمّد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ اس لیے بحیثیت قوم ہمیں اپنی ا فواج کا دست وبازو بننا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی نیازی کہ ملک بھر سے آئے ہوئے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے یو پی کرنل (ر)احسان الحق۔صدر پنجاب کرنل (ر)فاروق احمد چوہدری۔ایڈوائزر کرنل (ر)راجہ شوکت علی۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایس خالد رشید ایڈوکیٹ،مرکزی ڈپٹی کوارڈی نیٹر امتیاز نور،صدر لاہور ڈویژن حامد زمان جوئیہ،صدر لاہور ڈویژن یوتھ ونگ رمضان عابد جٹ،صدر منارٹی ونگ نعیم کندن ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔