لاہور (خصوصی نامہ نگار )انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد سکندر حیات جلالی کی زیر سرپرستی ’’الجامعہ الجلالیہ للبنات‘‘ کے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں اور امام بخاری کے عرس مقدس کے موقع پر ’’تحفظ عقائد اہل سنت سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پیر سید فیاض الرحمن بخاری نے کی جبکہ علامہ محمد ظہور احمد جلالی مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐکے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا کہ امام بخاری نے احادیثِ رسول کی حفاظت کیلئے اپنی زندگی وقف کی۔ صحیح بخاری شریف قرآن مجید کو سمجھے کا سب سے مستند ذریعہ ہے۔ قرآن مجید کے بعد صحیح بخاری شریف کا صحیح ترین کتاب ہونے کا اعزاز قیامت تک برقرار رہے گا۔ امام بخاری نے صحیح بخاری شریف لکھ کر اُمت پر جو احسان کیا۔ وہ لازوال ہے۔ سیمینار میں سید سجاد حسین شاہ مشہدی، نصر اللہ وڑائچ، فخر القراء ،قاری اعجاز احمد جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
ثاقب عمران رضوی جلالی، خرم شہزاد قادری، صاحبزادہ عثمان بخاری، علامہ عبد الرزاق سیالوی، قاری محمد طفیل جلالی، غلامِ مرتضیٰ نقشبندی، بلال عمران جلالی، ظہور احمد کیلانی، غلام مصطفی قادری، مولانا شاہد رضا کیلانی، قاری محمد افضل، ذوالقرنین گوندل، مرزا محمد نعمان، محمد ابرار خالد، محمد وسیم اسلم، بدر منیر مدنی، محمد احمد رضا جلالی، آفتاب محمود، شاہزیب منظور گوندل، ڈاکٹر عمران شہزاد، قاری محمد عثمان کیلانی، محمد سفیان علی جلالی، حافظ منور اقبال، حافظ زاہد عمران جلالی، محمد عزیر مغل، محمد امجد علی، قاری اظہر نعیم جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
الجامعہ الجلالیہ للبنات کے سنگ بنیاد ، عرس امام بخاری پرتحفظ عقائد اہل سنت سیمینار
May 10, 2022