برطانوی ملکہ طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں

May 10, 2022

لندن (نیٹ نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے رواں ہفتے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد وہ  طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے یورپی ملک لیچٹینسٹائن کے یوہان دوم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، ان کی بادشاہت کا دور 1929 میں ان کی موت کے ساتھ 70 سال اور 91 دن پر ختم ہوا۔ ملکہ برطانیہ  70 سال اور 92 دن سے تخت پر براجمان ہیں۔ ملکہ برطانیہ صرف 34 دن کے بعد  تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبول ادولیادیج  کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا کی دوسری  طویل مدت تک راج کرنے والی شاہی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیں گی۔

مزیدخبریں