لاہور (نیوز رپورٹر) شہر میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں یہاں تک کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے۔گنگارام ہسپتال کے گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر5کے قریب ٹریفک کا خاصا بہائو رہتا ہے جس کے باعث عوام کا سڑک کراس کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب‘ چیئرمین ٹیپا اور ایل ڈی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ گنگارام ہسپتال کے گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر5 اور صفاء والا چوک کے آ گے زیبرا کراسنگ بنائی جائے۔ مذکورہ روڈ پر لاہور سیکنڈری بورڈ آفس اور جناح باغ کے سامنے بھی ٹریفک کا رش رہتا ہے ‘ ان مقامات پر ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے۔
گنگارام ہسپتال کے دونوں طرف زیبرا کراسنگ بنائی جائے:ناظم شوکت
May 10, 2022