پاکستان سے 81ہزارسے زاہد فرزندان اسلام حج ادا کرینگے:ضیا الرحمان

May 10, 2022


مدینہ منورہ(جاوید اقبال بٹ سے) امسال مجموعی طور پاکستان سے 81000سے زاہد فرزندان توحید فریضہ حج ادا کریں گئے۔ جن کیلئے  وزیر اعظم شہباز شریف کی تعلیمات پر مدینہ منورہ رہائشوں کا انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ ضیا الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکڑ حج صیغم نواز نے نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال سے خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ 100فیصد رہائشی انتظامات مرکزیہ سینٹرل ایریا حرم نبوی کے جوار 5 سٹار ہوٹلوں میں آخری مراحل میں داخل ہیں۔جبکہ اس دفعہ 40فیصد حجاج کرام سرکاری حج سکیم اور 60 فیصد پرائیویٹ حج سکیم کہ تحت حج کی ادائیگی کیلئے تشریف لائیں گئے۔ حج کہ اخراجات کیلئے وزارت مذہبی امور کوشش کر رہی ہے کہ بہترین سہولتوں کے ساتھ بہتر نرخ پر معاہدے ہو جائیں۔ ڈائریکٹر حج ضیا الرحمن نے کہا ہے حج پیکیج میں حجاج کرام کو 3 وقت کا کھانا سعودی عرب کی منظور شدہ کیڑنگ کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں جو بہترین پاکستان فوڈ حجاج کرام کو رہائش پر ملے گا اور یہ سلسلہ منی عرفات بھی جاری رہے گا۔ڈائریکٹر حج ضیا الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکڑ حج نے کہا اس سال سعودی عرب مجموعی دنیا بھر 8 لاکھ 50 ہزار اور مقامی ایک لاکھ 50 ہزار فرزندان توحید کرونا وائرس کہ بعد مکمل گہما گہمی میں حج کہ فیوض برکات سے فیض یاب ہوں گئے۔

مزیدخبریں