سیالکوٹ پولیس کی حراست  میں خاتون ملزمہ ہلاک 


سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)تھانہ کینٹ پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ ہلاک ہو گئی ، اہلکار ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔  پولیس نے گوہد پور کی رہائشی ملزمہ شہناز عرف ممنی کو حراست میں لیا تھا جو دوران تفتیش مبینہ پولیس تشدد سے  ہلاک ہو گئی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والی سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزمہ شہناز عرف ممنی گھروں میں چوری و نقب زنی کے متعدد مقدمات میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھی اس کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جارہا تھاراستہ میں طبیعت بگڑنے پر ملزمہ کوگورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن, ایس ڈی پی او سٹی سرکل موقع پر پہنچ گئے۔ دوسری طرف نعش ہسپتال میں پڑی رہی اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا خاتون زندہ حالت میں ہمارے پاس نہیں آئی ۔ 

ای پیپر دی نیشن