لاہور (خصوصی نامہ نگار )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیو کراچی سیکٹر 5-Eمیں سینئر کارکن محمد یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ٹارگٹ کلرز شہر کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی کا امن امن دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہورہا ہے۔ امن کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ حکومت پولیس ورینجرز شہید محمد یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ایک بار پھر کراچی میں فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ہے جسے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر ناکام بنانا ہوگا۔ پولیس ورینجرز نے شہر میں امن قائم کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں جو قابل ستائش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محمد یوسف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا رتھاکہ انصاف اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا اور ملزمان کو گرفتار کرکے فوری سزا کو یقینی بنانا ہوگا۔