بجلی واجبات کی وصولی کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،  ترجمان آئیسکو

May 10, 2022


   اسلام آباد(نا مہ نگار) پرائیویٹ صارفین اور سرکاری اداروں سے بجلی واجبات کی وصولی کے لئے آئیسکوریجن بھر میں بھرپور اور بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ بجلی واجبات کی بروقت ادائیگی کی بدولت ہی صارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئیسکو راولپنڈی سٹی سرکل کی حدود میں ایک  کروڑ30لاکھ سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا،4 کڑوڑ33لاکھ واجبات کی عدم ادائیگی پرجی ای ائیر۔19لاکھ 28ہزار کے واجبات کی عدم ادائیگی پر آر ڈی اے،59لاکھ34ہزار کے واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن،ایک  کروڑ17لاکھ کی عدم ادائیگی پرٹی ایم اے،48لاکھ 8ہزار بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پرای او کینٹ بورڑ،جبکہ آئیسکوکینٹ سرکل راولپنڈی کی حدود میں7کروڑ23لاکھ بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پرچکلالہ کینٹ بورڑ کے24 جبکہ3کڑوڑ45لاکھ بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کے 11 بجلی کنکشنز کاٹ دئیے گئے۔آئیسکو اسلام آباد سرکل کی ٹیموں نے ایک کڑوڑ 61لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ،پی ڈبلیو ڈی اور سی ڈی اے کے متعدد  دفاتر کی بجلی بھی کاٹ دی گئی۔آئیسکو افسران نے متعلقہ اداروں کی بجلی کاٹنے سے قبل باقاعدہ نوٹسزجاری کیے اور متعلقہ حکام سے میٹنگز بھی کیں اور بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشنز منقطع کیے۔آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ قومی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ وہ بجلی کے کٹ جانے کی زحمت سے بچ سکیں اور ادارہ ان تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا سکے۔

مزیدخبریں