مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں جلد انتخابات کرائیں: شیخ رشید

May 10, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں جلد انتخابات کرائیں۔ نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج اور آرمی چیف پر تنقید کی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ف، ن لیگ نے بھی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہیں۔ نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔ اے این ایف کیس میں ملزموں پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہو رہے ہیں، ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، گزشتہ روز بھی جنرل فیض کا نام لیکر رگڑا دیا گیا۔

مزیدخبریں