ملک کومسائل سے صرف پیپلزپارٹی نکال سکتی ہے، فریال تالپور

May 10, 2022


لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے جی ڈی اے رہنما مظفر علی عیسانی نے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی جہاں پی ایس 9 کے لیئے جی ڈی اے کے ٹکٹ ہولڈر مظفر علی عیسانی نے باضابطہ طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر فریال تالپور نے مظفر علی عیسانی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے صرف پیپلز پارٹی باہر نکال سکتی ہے، سلیکٹڈ کے خاتمے پر ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن سمیت  پوری قوم کو ایک پیج پر لا کھڑا کرسکتی ہے، شمولیت کے موقعہ پر پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محسن علی مشوری و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں