ملک کو بیرونی غلامی اور مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے فوری الیکشن کرائے جائیں: انجینئر وسیم خان


ٹاٹے پور (نامہ نگار ) تحریک انصاف کے رہنما انجینئر  وسیم خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے پہلے میں مسلسل نشاندہی کرتا رہا کہ جس طرح انٹرنیشنل سازش کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کیا جا رہا ہے اس سے مہنگائی میں کمی آنے کی بجائے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور ہمیں بیرونی آقاؤں کی غلامی بھی کرنی پڑے گی۔اس وقت ملک بالکل اسی طرح تیزی سے مہنگائی کی لپیٹ میں اور بیرونی غلامی کی ذلت میں جھگڑا جا رہا ہے ۔
ارباب اختیارات سے گزارش ہے ملک کو بیرونی غلامی اور مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے جلد از جلد الیکشن کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن