سرا ئے سدھو(نامہ نگار) عمران خان کے امریکی احکامات کی تابعداری سے انکار پر تحریک انصاف کی منتخب حکومت ختم کی گئی،امریکی سازش اور مداخلت کا جرم ثابت ہو چکاہے، حکومت گرانے میں شریفوں نے امریکی’’سہولتکا ر‘‘کا کردار ادا کیا، قوم امپورٹڈ حکومت قبول ہی نہیں کر پا رہی،غیور پاکستانیوں نے عمران خان کے بیانئے کی مکمل تائید کردی ہے،ملک کو خرابی سے بچانے کے لئے حکومت فوری انتخاب کی طرف جانا ہوگا، ان خیالا ت کا اظہارقائد سید گروپ‘رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ پر سیاسی سماجی راہنماؤں قیصر اعجا ز ٹوبہ سیا، مہر نویداسحاق کھنڈوا سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ آزادی کے دو ر میں بھی ہم اپنا ملک چلانے کے لئے آزادانہ فیصلے کرنے سے محروم رکھے جارہے ہیں۔
حکومت گرانے میں شریفوں نے امریکی سہولت کار کا کردار ادا کیا: خاور شاہ
May 10, 2022