کوٹ ادو(خبر نگار )انجینئر ملک بلال احمد کھر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی افواہیں پراپیگنڈہ ہے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں کوئی صداقت نہیں ،وہ حلقہ این اے 183 میں ہر صورت الیکشن لڑیں گے،میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان خلاف جھوٹاپراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں اور دوبارہ رضا ربانی کھر سے الحاق کر نے کی کوشش کررہے ہیں اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی میرا ارادہ ہے ملک بلال احمد کھرنے کہا کہ سیاست ہر کسی کا جمہوری حق ہے‘ گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ،آئیں میدان میں مقابلہ کریں لوگوں کی فلاح بہبود،لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مقابلہ کریں۔