سلطان پور(سٹی رپورٹر) سعید منیس گروپ کے رہنما نواب مزمل خان نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ ن نے سوا چار سال میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں تیز رفتار ترقی کی کوئی اور مثال 70 سال کی تاریخ میں نہیں ملتی انھوں نے مزید کہا عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے عوام نے عمران خان کی الزامات اور چھوٹ پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔
ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے :نواب مزمل
May 10, 2022