سرائے سدھو(نمائندہ نوائے وقت) موجودہ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالاکی کارکردگی سے عوام میں تشویش تحصیل بھر کے تمام دفاتر ٹاؤٹوں اور بھتہ مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیئے حکومتی پالیسیاں ریلیف پیکج کاغذات تک محدود پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکڑ آصف کا مہنگائی بارے موقف کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ اور مزید کام بھی ہیں تفصل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ملک عاصم دیہڑ کی کارکردگی سے تحصیل بھر میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہر ادارے میں لوٹ کھسوٹ اور رشوت ستانی کا بازار گرم ہے اور تو اور مہنگائی کا طوفان ناجائزمنافع خوروں کو کھلی چھوٹ حکومتی پالیسیوں کے برعکس نظر آتی ہے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب شہری مہنگائی بارے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر آصف کو ان کے نمبر03032163441پر کال کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کے علاوہ بھی ہمیں بیشتر کام ہوتے ہیں اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ ہمیں تحصیل میں ایک محنتی اور انتہائی ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے شہریوں نے اس بارے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔