کارکنان کل کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں:نذیر جٹ

May 10, 2022

گگو منڈی(نامہ نگار)چوہدری نذیر احمد جٹ گروپ کے امیدوار چوہدری عمر نذیر جٹ نے گزشتہ روز چک نمبر241۔ای بی ۔چک نمبر271۔ای بی اور دیگر چکوک کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقات اور کارنر میٹنگز سے خطابمیںکہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہ پی پی 231سے الیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس حلقہ سے ہمیشہ جاگیردار اور وڈیروں نے الیکشن لڑا اور حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے پی پی 231بے شمار محرومیوں کا شکار ہے اور بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہے،چوہدری عمر نذیر جٹ نے کارکنان سے کہا کہ 11مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لاری اڈا گگو منڈی میں ہونے والے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں۔
، اس موقع پر میاں شاہد رفیق آرائیں ،میاں طارق محمود ،پرویز ،علی احمد جٹ ،گلزار احمد ،شوکت علی ،محمد عامر اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں