ملتان (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ بھی ملازمت کا حصہ ہے تاہم جو ملازمین دوران ملازمت بہتر کارکردگی کے حامل ہوتے ہیں وہ اپنے ادارے میں اپنے مثبت نقوش چھوڑ جاتے ہیں جو نئے آنیوالوں کے لیئے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسائز کانسٹیبل محمد شاہنواز کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری، شیخ عارف، ملک عبدالمجید نانڈلہ، چوہدری نیاز احمد ڈھلوں، ریحان فاروق جاٹ، مسعود قریشی، عارف نیازی، عدنان خان اور کثیر تعداد میں ملازمیں موجود تھے،اختتام پر کانسٹیبل شاہنواز کو پھول پیش کیئے گئے۔
بہتر کارکردگی کے حامل ملازمین اپنے ادارے میں مثبت نقوش چھوڑ جاتے ہیں:ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
May 10, 2022