ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان کے زیراہتمام شہبازشریف ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے لیبارٹری ٹیکنیشن شاکرعلی انجم کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لیے قرآن خوانی و مظاہرہ کیاگیا مظاہرے کی قیادت پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان کے صدرملک عمران یوسف،جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما مختیاراحمدراٹھور،کلیم قریشی،عقیل خان،راؤکاشف الیاس،عبدالقادر،وقاص نعیم،عثمان مغل، عبدالقیوم، شبرصدیقی،ملک حسن چینی ، ڈاکٹر کنورواصف علی،عاشق حسین،ملک عابد، راشد محمود، زاہدکریم،رضوان منظورودیگرنے مظاہرے کی قیادت کی، مظاہرین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا شاکرعلی کو سرکاری شہیدکادرجہ دیاجائے اوراسکی ادارے کے لیے خدمات کے اعتراف میں ہسپتال ہذاکی مسجدکو شھیدشاکرعلی سے منسوب کیا جائے مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ دھماکے کی فوری اورشفاف تحقیقات کرکے رپورٹ دی جائے، آخرمیں شہیدشاکرعلی کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شہبازشریف ہسپتال دھماکے میں شہیدلیبارٹری ٹیکنیشن کیلئے قرآن خوانی و مظاہرہ
May 10, 2022