تبت میں چینی مین لینڈ کا سب  سے اونچا درخت دریافت

May 10, 2022

لہاسا(شِنہوا)چینی محققین نے ملک کے جنوب مغربی تبت خود اختیار علاقے کی میڈوگ کانٹی میں ایک 76.8 میٹر لمبا درخت دریافت کیا ہے، جو چینی مین لینڈ میں  سامنے آنے والا اب تک کا سب سے اونچا درخت ہے۔پائنس بھوٹانیکا، یا بھوٹان کے سفید پائن خاندان  سے تعلق رکھنے والے اس درخت کی پیمائش  اپریل میں پیکنگ یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نے کی تھی۔ تازہ ترین پیمائش اس سے پہلے پیمائش کردہ 72 میٹر کی اونچائی سے زیادہ نکلی ہے۔پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر گوو چھنگ ہوا نے  بتایا کہ ٹیم نے پیمائش کے لیے  لیزر ریڈار کا استعمال کیا، جس سے درخت کا  براہ راست، سرعت کے ساتھ  درست طریقے سے تھری ڈی پوائنٹ کلاڈ ماڈل حاصل کیا جاسکتا ہے،  یہ درختوں کی اونچائی کی پیمائش کرنے کا سب سے جدید طریقہ ہے۔تحقیقی ٹیم نے میڈوگ کے جیلن گاں میں سروے کے دوران 70 میٹر سے زیادہ لمبے 8 درختوں کا پتہ لگایا جن کی  اونچائی 70.2 میٹر سے 76.8 میٹر تک ہے۔

مزیدخبریں