ریجنل نائب صدرورلڈ بینک جنوبی ایشیا سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا، ہارٹ وِگ شیفر نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان سے ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان کے  اصلاحاتی پروگرام پہ تبادلہ خیال کیا. نائب صدر شیفر کے ساتھ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہاسائن، لائر ایرساڈو، پروگرام لیڈر، ہیومن ڈویلپمنٹ ورلڈ بینک، عابدالرازق ایف خلیل، پروگرام لیڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ، ورلڈ بینک اور دیگر افراد شامل تھے۔ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے وفد کو توانائی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں ہونے والی ترقیاتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انھوں نے ملک کی ترقی کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان 4.5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے اور یہ  رفتار آسانی سے 6-7 فیصد تک جا سکتی ہے. انہوں نے وفد کو بتایا کہ نجی شعبے کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال کیا جانا چاہیے. ڈاکٹر محمد جہانزیب نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے حکومت پاکستان کی مدد جاری رکھے۔ پلاننگ کمیشن کے اہم ارکان نے بھی وفد کو اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔میٹنگ کے دوران ہارٹ وِگ شیفر نے پلاننگ کمیشن کی طرف سے مختلف شعبوں خصوصاً زراعت اور صنف میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ نائب صدر نے عالمی بینک کی طرف سے فنڈز فراہم کرنے والے کلیدی منصوبوں کی منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، کے پی رورل (روڈ) ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ، پنجاب میں تعلیم کے شعبے بھی شامل ہیں۔ مختلف شعبوں میں آئندہ چند سالوں کے لیے حکومت کی ترقیاتی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا عالمی بینک نے ناہب صدر نے پلاننگ کمیشن پر زور دیا کہ وہ کول اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر مزید توجہ مرکوز کرے جس سے پاکستان کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کی مزید ترقی کے لیے ضروری شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے ورلڈ بنک کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مستقبل میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا. 

ای پیپر دی نیشن