لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے اینٹی ہائی جیک تربیت کے دوران بوئنگ 777 طیارے کو نقصان کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے کیس دوسرے بنچ کے پاس سماعت کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست میں سیکرٹری ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، چیئرمین پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر کھڑا ہے۔ بوئنگ 777 کا دروازہ خراب ہوا ہے، پی آئی اے رپورٹ کی روشنی میں بوئنگ 777 جہاز کی انسپکشن کروائی جائے۔ پی آئی اے نے 2020ء بوئنگ 777 طیارہ اینٹی ہائی جیکنگ تربیت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیا۔، اینٹی ہائی جیکنگ تربیت کے دوران جہاز کو بری طرح نقصان پہنچا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے اربوں روپے کا بوئنگ 777 طیارہ ناقابل استعمال ہو گیا۔
تربیت کے دوران بوئنگ 777 طیارے کو نقصان کے خلاف درخواست پر ، جسٹس طارق ندیم نے سماعت سے معذرت کر لی
May 10, 2022