ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ میں 102صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ 87ہزار202 یونٹس بجلی چوری کرنے پر27لاکھ61ہزارروپے جرمانہ عائد۔3مقدمات درج۔یکم تا7مئی 2022 کے دوران ملتان سرکل میں 20 بجلی چوروں کو1173080روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 21بجلی چوروں کو293401روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں 2 بجلی چوروں کو142205 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 19بجلی چوروں کو343200روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں 16صارفین کو363500 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ سرکل میں 18صارفین کو311000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر سرکل میں 4بجلی چوروں کو85000 روپے جرمانہ عائداورخانیوال سرکل میں 2بجلی چوروں کو 50000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔