ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے تین کمرشل اسسٹنٹس کو کمرشل سپریٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دیدی اور ان کی خدمات خالی آسامیوں پر آپریشن سرکلوں کے سپرد کی گئی ہیں۔ ترقی پانے والوں میں شعبہ انٹرنل آڈٹ کے کمرشل اسسٹنٹ محمد شاہد کو کمرشل سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ کمرشل اسسٹنٹ الطاف احمد (ماڈل ٹاؤن ڈویڑن بہاولپور) اور کمرشل اسسٹنٹ محمد عاطف (بوریوالہ ڈویڑن) کو بھی کمرشل سپریٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔