وہاڑی (کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکمے ہر لحاظ سے اپنی تیاری مکمل کریں تمام مشینری اور آلات فنگشنل ہونے چاہئیں دریا کے حفاظتی بندوں کو وزٹ کرکے اسکی رپورٹ جمع کرائی جائے ہیڈ اسلام پر موک ایکسرسائز کی جائے جس میں تمام متعلقہ محکمے حصہ لیں نہروں اور آبی کھالوں کی بھی بھل صفائی مکمل کی جائے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کئے جائیں شہری علاقوں میں سیوریج لائنز اور گٹروں کی صفائی کی جائے تمام مشینری کو فنگشنل رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمبر د آزما ہو ا جا سکے۔ اجلاس میں ایکسین بلڈنگ اور تینوں ایکسین انہار کی غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر نے اظہار برہمی کیا اور غیر حاضر افسران کو جواب طلبی جاری کرنے کی ہدایت کی۔