ملتان (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال نے پولیس لائنز ملتان میں ضلع ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ آپریشن البدر کے حوالے سے میٹنگ کی۔ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی آپریشن البدر کے دوران رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں تیز کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کریں انہوں نے کہا کہ جن افسران کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہو گی ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اشتہار یوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کریں‘ حسام بن اقبال
May 10, 2022