زنگ آلود بلاکس استعمال کرنے پر6 آئس فیکٹریوں کو جرمانے

May 10, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)۔ ملتان ڈویڑن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملتان میں 3 معروف بیکریوں کو 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔ خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء  کی ملاوٹ کرنے,ایکسپائرڈ کلر کا استعمال کرنے پر جرمانے کیے گئے۔ زنگ آلود بلاکس استعمال کرنے پر 4 آئس فیکٹریوں کو 57 ہزار لودھراں میں ملک شاپ کو سٹوریج ایریا میں حشرات پر 12 ہزار وہاڑی میں 2 آئس فیکٹریز کو زنگ آلود  آئس بلاکس استعمال، پر 26 ہزار کبیروالا میں معروف ریسٹورنٹ کو آلودہ فریزر میں گوشت کی سٹوریج اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 17 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں