اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 33 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 2ارب 91 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔