قائمقام گورنر بلوچستان کا دورہ کیرتھرکینال،بھل صفائی کا جائزہ

May 10, 2022

 نصیرآباد(نامہ نگار)سپیکر بلوچستان اسمبلی و قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے گزشتہ روز کیرتھرکینال کا دورہ کیا ۔  چیف انجینئر ایریگیشن کینال قاضی عبدالرزاق نے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کو جاری ترقیاتی کام کے متعلق  بریفنگ دی  کہ آر ڈی 102 گھڑنگ آر ڈی 108 آر ڈی 116 خانکی آر ڈی 142 خانپور سے آر ڈی 220 اور آر ڈی 278 قبولہ ریگولیٹر تک بھاری مشینری سے بھل صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے محکمے کے انجیئرز کام کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ اس موقع پرسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے بھل صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے کام پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا ۔انجنیئر کوشش کریں کہ معیاری کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اس سے قبل میر جان محمد جمالی سے محکمہ بی اینڈ آر،ایریگیشن،کیسکو، ایجوکیشن سمیت دیگر  افسروں  نے ملاقات کی ۔

مزیدخبریں