بھاگ شہر میں پانی کی قلت،عوام بوندبوند کوترس گئے : یار محمد رند

کوئٹہ(بیورورپورٹ) سنیئر سیاستدان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سر دار یار محمد رند نے کہا  کہ پانی کی قلت کے باعث بھاگ شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے پانی کی قلت، بد امنی اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے مگر صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، عوام اپنے حق کے لئے باہر نکلنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ بھاگ شہر کربلا کا منظر پیش کررہا ہے،شہر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں بھاگ واٹر سپلائی پر حکومتی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہے جسکی وجہ سے عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں علاقے میں انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ زراعت اور مال مویشی بھی خطرے میں ہیں انتظامیہ کو بارہا شکایات کرنے کے باوجو دبھی عوامی مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ بھاگ واٹر سپلائی کو نظر انداز کرنے کا حکومتی رویہ قابل مذمت ہے حکومتی غفلت اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی بھاگ شہر کے شہری اپنے حق کے لئے نکلیں گے اور اپنا حق لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاگ میں بد امنی کی وارداتیں قابل تشویش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن