کوئٹہ (بیورورپورٹ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کوئٹہ نثار احمد خان نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ر یلوے سٹیشن کے مختلف سیکشنز کے دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ کوئٹہ ر یلو ے سٹیشنوں پر لائٹنگ، پینے کے پانی کے لیے واٹرکولرز، واش رومز، صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کوئٹہ ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش سمیت ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلوے کی او لین ترجیحات میں شامل ہے۔