قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام انتقال کر گئے انہیںہزاروں سوگواروں کی موجودگی میںکوٹ بھوانیداس میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ کے موقع پر علماء نے کہا کہ مولانا عبدالسلام میدان علم کے شہسوار اور ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے کہ معاشرے کے ہر طبقہ فکر میں ان کی عزت واحترام پایا جاتا تھا۔مولانا اپنے پیچھے اپنے علم وعمل کی بے شمار یادوں کے گہرے نقش واثرات چھوڑ گئے۔اللہ تعالی انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل بخشے۔