نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) ایس پی صدر محمد عثمان ٹیپو،ڈی ایس پی رانا محمد جمیل کی نگرانی میں تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پولیس نے عنصر پٹھان اور محمد آصف سے 1560 گرام چرس جبکہ شازب،صبغت اللہ اور رفاقت علی سے تین پستول بمعہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ ایس ایچ او ساجد محمود سوہل نے بتایا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن جاری رہے گا،ا نہوں نے کہا کہ علاقہ میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ،جرائم پیشہ عناصر کی سر گرمیوں کی سر کوبی کے لیے عوام پولیس کا ساتھ دیں۔