اسلام آباد(نا مہ نگار) وزارت مذہبی اموروزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کے پرزور اصرار پر مندرجہ ذیل مخصوص صورتوں میں چند قوائد کو نرم کیا ہے،جن عازمین کے پاسپورٹ 5جنوری 2023تک کارآمد نہیں وہ اپنے پاسپورٹ کے اعادہ کیلئے پاسپورٹ آفس کے فراہم کردہ ٹوکن پر بھی حج درخواست جمع کروا سکتے ہیں بشرطیکہ وہ نئے پاسپورٹ 18مئی 2022تک لازمی جمع کروا دیں۔ بصورت دیگر ناکام تصور کیے جائیں گے۔ دیگر درخواست گذار اپنے پاسپورٹ حج درخواست کے ساتھ ہی بینکوں میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔ سمندرپار پاکستانی 5جنوری 2023تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ NICOP کی فوٹو کاپی پر اپلائی کر سکتے ہیں بشرطیکہ اہنے بینک کے توسط سے وزارت کو آخری حج پروازوں میں بکنگ کی درخواست بھجوائیں اور مقررہ تاریخ سے لیٹ پاسپورٹ جمع کرانے کی صورت میں ویزہ نہ لگنے کی مکمل ذمہ داری لیں۔ انکے لئے اصل پاسپورٹ 20ذی القعدہ سے پہلے وزارت میں پہنچانا لازمی ہے۔ سال 2015سے 2019 کے دوران حج کرنے والے افراد اس سال سرکاری حج سکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ماسوائے کہ وہ مرد حضرات جو کسی ایسی خاتون رشتہ دار کے شرعی محرم ہوں جس نے خود بھی مذکورہ عرصہ کے دوران حج نہ کیا ہو۔ 12 سال سے کم عمر بچے بھی حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں جن کی ویکسین نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ سعودی وزارت حج سے منظوری پر مشروط ہے۔ تمام منتخب 14بینکوں کو ان قوائد سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
عازمین پاسپورٹ آفس کے ٹوکن پر بھی حج درخواست جمع کروا سکتے ہیں
May 10, 2022