گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ کالے والہ 65سالہ خاتون کی نعش چند روز قبل گھر کے گٹر سے ملی مقامی لوگوں کے مطابق جس گھر سے نعش ملی اسے ملتان سے آنے والی فیملی نے ایک سال سے کرایہ پر لے رکھا ہے پولیس نے دو خواتین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔جبکہ قتل ہونے والی معمر خاتون کے اکائونٹ میں 65لاکھ سے زائد رقم تھی اور گھر سے غائب ہونے پر کانوں میں سونے کی بالیا ں بھی پہن رکھی تھی تہرے قتل کی تفتیتش ایس پی صدرگوجرانوالہ عثمان ٹیپو اور اے ایس پی وزیرآباد اختر نوازخود کر رہے ہیں جلد اصل حقائق سے پردہ اٹھ جائے گا۔
گوجرانوالہ:معمر خاتون کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا،نعش گٹر سے ملی تھی
May 10, 2022