کسی کی ڈکٹیشن ،غلامی ہرگز قبول نہیںکریںگے : ملک اقبال

May 10, 2022

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے رہنما و پی پی 137 کے امیدوار حاجی ملک اقبال نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ہی نہیںبلکہ دنیابھر میں پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیڈر بن گئے ہیں ہم امریکہ سمیت تمام یورپی ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر ہم کسی کی ڈکٹیشن ،غلامی اور محکومی کو ہرگز قبول نہیںکریںگے یہی وہ پیغام ہے جو آج عمران خان پوری دنیا کو دے رہے ہیں ایک منتخب حکومت کو غیر ملکی سازش کے ذریعے گھر بھیج کر جو ایمپورٹیڈ حکومت مسلط کی گئی ہے وہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے ۔

مزیدخبریں