وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس‘ محکمہ صحت سے پانچ سال کے دوران آڈٹ پیپروں کی رپورٹ طلب  

May 10, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سے صوبہ بھر کے محکمہ صحت دفاتر سے آڈٹ پیروں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس حوالے سے ایک میسج تمام متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو بھجوا دیا  ہے۔ جس میں انہوں نے  ہدایت کی ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران آڈٹ آفیسرز کی جانب سے لگنے والے آڈٹ پیروں کی ایک لسٹ مرتب کریں جس کے ساتھ متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ ہونا چاہئے۔ ان تمام چیزوں کو فوری طور پر صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کو بھیجوائی جائے۔

مزیدخبریں