لڑکی کے اغوا کا شبہ، مسلح افراد کا دو نوجوانوں  پر وحشیانہ تشدد

May 10, 2022


کوٹ ادو(خبر نگار) لڑکی  کے اغوا کا شبہ، مسلح افراد  کا 2 نوجوان کو اغواء کر کے وحشیانہ تشدد، تفصیل کے مطابق نواحی موضع بیٹ سوہنی کے رہائشی نعمان گٹ کی ہمشیرہ چند روز قبل اغوا ہو گئی تھی جس کا مقدمہ درج کرایا ہوا تھا۔نعمان گٹ کو شک تھا کہ اس کی ہمشیرہ کے اغوا میں وارڈ نمبر 14سی کوٹ ادو کے رہائشی لاڑ برادری کے شاہد اور فراز لارملوث ہیں۔گزشتہ روز شاہد لاڑ فراز کے ہمراہ اپنے سسرال میں موجود تھا  کہ اسی اثنا میں نعمان گٹ اپنے دیگر ساتھیوں کاشف گٹ، شیراز گٹ ،خضرگٹ،انصر گٹ، ارشد گٹ، شیراز کھر ،آصف کھر اور 3نامعلوم کے ہمراہ مسلح  ہو کر آگئے اور اکمل لاڑکے گھر کا گھیرا ڈال کر دونوں نوجوانوں کو قابو کر لیا اور انہیں خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موٹر سائیکل سمیت انہیں اغوا کر کے لے گئے جہاں نامعلوم مقام پر لے جا کر ان پر بہیمانہ تشدد کیا،پولیس دائرہ دین پناہ مغوی شاہد لاڑ کے والد محمد یعقوب لاڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں