دنیاپور‘ کہروڑپکا‘ بستی ملوک ( نامہ نگار/ خبر نگار/ نمائندو نوائے وقت) خونی لانگ مارچ کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لے ،نیازی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبدالرحمن خان کانجو نے وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے انتخابی حلقہ دنیاپور میں منعقدہ استقبالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ کا دباؤ نوازشریف حکومت پر تھالیکن امریکی دباؤ کے باوجود نواز شریف نے ملکی وقار میں ایٹمی دھماکے کئے تھے انہوں نے حلقے کی عوام نے ہمیشہ مجھے محبت دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ عہدہ عوام کی محبت کا مظہر ہے‘ اس سے قبل ان کا کاظمی چوک میں استقبال کیا گیا اور سٹی صدر چوہدری شہباز سعید طور کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سابق ناظم یونین کونسل عامر رسول مڑل کی جانب سے اونٹ کا صدقہ بھی دیا گیا تقریب میں ایم پی اے میاں جہانگیر سلطان بھٹہ، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سعد خورشید کانجو ، سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عامراقبال قریشی، سابق ایم پی اے ملک اسلم اعوان، سابق چیئرمین بلدیہ فہد نور خان جوئیہ، طاہر رمضان جوئیہ، سابق ناظم ندیم اعجاز ہاشمی ،سابق نائب ناظم چوہدری اکرم جٹ، سابق چیئرمین ملک سجاد حسین خواجہ،نیاز حسین گوگا، ملک اظہر خواجہ،حاجی علی حسن، حاجی طاہر زرگر اور سابق سٹی ناظم سید رفیق شاہ و دیگر موجود تھے۔ایم پی اے شاہ محمد جوئیہ ‘ سعد خورشید کانجو ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ نون ملتان ملک عطاء اﷲ اعوان شیخ رضوان شریف سلیم چوہان ناصر نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بستی ملوک سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بستی ملوک رانا طاہر شبیر اورسابق ایم پی اے مخدوم عالی ضلع لودھراں پیر عامر اقبال شاہ کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ ہر دل عزیر شخصیت ضلع لودھراں کی شان عبدالرحمان خان کونجو کو وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ بننے کے بعد اپنے علاقہ میں پہنچنے پر ان کے استقبال کیلئے خانیوال انٹرچینج پر پہنچا قافلے میں دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سابق چئیرمین چوہدری مقصود آرائیں،ملک بلال،چوہدری جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران بستی ملوک چوہدری رصوان یوسف،چئیرمین مجلس عاملہ بستی ملوک پریس کلب ملک انصر عباس سمیت وحید اخترمغل،عمران ٹھاکر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر پیر عامر اقبال شاہ نے کہا کہ ہمارے ضلع لودھراں کی شان عبدالرحمن کو وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ بننے پر دل کی گہراؤں سے مباکباد دیتے ہیں اور ضلع لودھراں کی عوام کی طرف سے شاندار استقبال پر ان شکریہ ادا کرتا ہوں انشاء اللہ ضلع لودھراں کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔