عمر سرفراز چیمہ غیرآئینی کام نہ کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں ،اسد عمر

May 10, 2022 | 12:04

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تمام دبائو کے باوجود جھوٹ کو سچ اور غیر آئینی کو آئینی ماننے سے انکار کر دیا،جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ہو دوستو، قائم رہو حسین کے انکار کی طرح۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔

مزیدخبریں