اومیکرون کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز،وزیراعظم کا نوٹس ،این سی او سی بحال کرنے کی ہدایت

May 10, 2022 | 12:39

ویب ڈیسک

 شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پراین سی او سی کو بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مزیدخبریں