دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ80 لاکھ 55 ہزار 132 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار 661 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 4 کروڑ31 لاکھ 5 ہزار410 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار 245 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔