پاکستان میں پیر کے روز نوول کرونا وائرس کے 31 نئے کیسز کا اندارج ہوا ہے ۔وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ نئے اندراج کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ28 ہزار 831 ہوگئی ہے۔پیر کو نوول کرونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ، ملک میں اب تک وبا سے 30 ہزار 375 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پیر کو نوول کرونا وائرس کے 10 ہزار 869 ٹیسٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی۔ملک میں اس وقت 103 فعال کیسز کی صورتحال نا زک ہے۔قو می ادارہ صحت کے مطابق پیر کے روز ملک میں نوول کرونا وائرس کے اومی کرون کا سب ویرئنٹ بی اے.2.12.1 کا پہلا کیس سامنے آیا ۔ جس کے بعد لوگوں سے ماسک پہننے اور ویکسینیشن مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔