چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیو کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

May 10, 2022 | 16:59

ویب ڈیسک
چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیو کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات
چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیو کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات
چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیو کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیو نے منگل کو وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی ۔چینی ناظم الامور نے رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورپاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےاور چینی شہریوں کےلئے ویزا میں سہولیات دینے پراتفاق کیا گیا اورچینی شہریوں کی سکیورٹی فُول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہارکیااور کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور لازوال ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین ، قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینگے ،پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ؛بلخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہےسی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فُول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات نہ ہوں؛ انکے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیش کو موثر بنایا جاررہاہے، چین کی ناظم الامور مس پینگ چن شیو نے کہا کہ چینی شہریوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان حکومت کے انتہائی مشکور ہیں کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کی مکمل تحقیقات اور جلد سے جلد اصلی مجرمان تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں ۔چینی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔پاکستان کی ترقی میں چینی معاونت کا عمل جاری رہے گاسی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین  تعلقات کی علامت ہے۔

مزیدخبریں